اقبال ڈے پر پی ٹی آئی کاانتشار کااعلان لمحہ فکریہ ہے،سبط الحیدر بخاری

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)اقبال ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی کاانتشار کااعلان لمحہ فکریہ ہے، گنڈاپور ہوش کے ناخن لیں، 9 نومبر مصور پاکستان کی پیدائش اور انکے خواب کے ادھورے خاکے میں رنگ بھرنے کادن ہے نہ کہ ملک بندکرنے کے اعلانات کرکے قوم کو ہیجانی کیفیت سے دوچارکرنے کا، پی ٹی آئی کاوطیرہ ہے کہ قومی ایام اور خاص مواقعوں پہ ملک دشمنی کیساتھ ساتھ وطن عزیز کی بدنامی کاباعث بنتی ہے۔ ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما،سابق امیدوار قومی اسمبلی و سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سید سبط الحیدر بخاری المروف سبطی شاہ اور پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتی ونگ کے مرکزی رہنما راشد چوہان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انکا کہنا تھا کہ 9نومبر مصورپاکستان شاعرمشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کی پیدائش کادن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

"پردہء سفاک"

ربِ کل جہاں نے نے جب  یہ کائینات تخلیق فرمائی تو ہر شئے نے رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنے خالق مالک کل کائنات کی ...