راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)پیپلز یونٹی پی آئی اے ایمپلائز کے زیر اہتمام پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کے خلاف لیاقت سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت پیپلز یونٹی کے صدر رمضان لغاری، جنرل سیکرٹری سہیل مختار، شعیب یوسفزئی، امان اللہ جدون، سردار ظریف، طارق ٹمن، فیصل کھوکھر نے کی،رمضان لغاری نے موجودہ نجکاری کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا حکومت نے جان بوجھ کر ادارے کے حالات کو خراب کیا اور اس ادارے کو اس نہج پر پہنچایا اور کھربوں روپے مالیت کے اثاثے رکھنے والی ایئر لائن کو صرف 10ارب روپے کی بولی لگوا کر ادارے کی عظمت کو پامال کیا گیا جو نا قابل تلافی ہے ۔ اس موقع پر پیپلز یونٹی کے جنرل سیکرٹری سہیل مختار نے پورے ملک جلد احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جو پی آئی اے کی نجکاری کے خاتمے تک جاری رہے گی اور پی آئی اے ملازمین ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیا ہیں، شرکا سے پیپلز لیبر بیورو کے صووبائی صدر سید نذر حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی اپنے منشور کے مطابق قومی ادارے کی نجکاری کے خلاف اپنا کر دار ادا کر کے محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔
پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری کیخلاف لیاقت سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی
Nov 08, 2024