راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے مہم کے دوران رازانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہے۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کی خصوصی ہدایت پر 25 اگست 2024 سے اب تک 10162 چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 4675 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 4665 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 822 چالان کیے گئے جبکہ 27 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ، 1524 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور10984000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ سٹی ٹریفک پولیس نے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈان کا آغاز کیا ہوا ہے چونکہ یہ گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،جس پر ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اس خصوصی مہم کے دوران یکم نومبر سے اب تک 1608 چالان ٹکٹس جاری کیے اور 3216000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔جبکہ سکول وینز کی سیفٹی سے متعلق 13 ستمبر سے جاری مہم میں 6054 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،2244 ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان کیئے گئے ،131 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا اور 2199800 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔
سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر 25اگست سے اب تک 10162 چالان
Nov 08, 2024