منشیات کیس میں مجرم کو  9 سال قید اور جرمانہ کی سزا 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے منشیات کے مقدمے میں مجرم کو 9 سال قیدسخت اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی،مجرم سجاد خان سے 2 کلو 460 گرام چرس برآمد ہونے پر تھانہ صدر واہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا،گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے کے بعد سزا سنا دی۔

ای پیپر دی نیشن