سموگ کا بہانہ بنا کر تعلیمی عمل کو روکنا دانشمندی نہیں ، محمد آصف

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) صدر پاکستا ن چیمبر آف ایجوکیشن محمد آصف نے کہا ہے کہ سموگ،گرمی اور سردی کا بہانہ بنا کر  تعلیمی عمل کو بار بار روکنا دانشمندی نہیں ہے، ایک بیان میں محمد آصف کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25-Aکے تحت آئینی وقانونی طور پرتعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے ۔ سموگ کیوجہ سے تعلیمی سرگرمیاں معطل یا بند کرنامسئلہ کا مستقل حل نہ ہے۔ سکولز بند کرنے کی بجائے گرین سکولز، گرین آنرجی کو فروغ  دیا جائے اور حکومت دھویں پیدا کرنے والی انڈسٹریز پر ایک ماہ کیلیے پابندی لگائے۔ ملک بھر تدریس کا سلسلہ بند ہونے پر گھر سےآن لائن تعلیم کی سہولت محض 2% ایلیٹ طبقہ کے بچوں کومیسرہے۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی نجی تعلیمی اداروں میں سموگ کے تدارک اور کنٹرول کیلیے سکولزکو مزید سختایس او پیزاورہدایات جاری کردی جائیں، محمد آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کوایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک سطح پر بگڑنے پرسکولز بند کرنے کی بجائے لازم ماسک اوراوقات کار محدود کرنے پرغور کرنا چاہیے، حکومت سے پرزور اپیل ہے کہ تعلیمی اداروں کی سموگ کے دوران بندش کی بجائے دوسرے آپشنزپر غور کرے۔

ای پیپر دی نیشن