رابی سنٹر کے سامنے بنے ڈیوائیڈرز ہٹانے کا کام شروع 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے مین مری روڈ پر رابی سنٹر کے سامنے بنے ڈیوائیڈرز ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے مری روڈ پر معروف تجارتی مرکز رابی سنٹر کے سامنے سروس روڈ کے ساتھ موجود ڈیوائیڈرز ٹریفک کے بہاؤ میں خلل کا باعث بن رھے تھے ،چاندنی چوک فلائی اوور سے آنے والی پانچ رویہ ٹریفک رابی سنٹر کے سامنے دو لینز میں سکڑ جاتی تھی اور سکستھ روڈ دبئی پلازہ و ملحقہ علاقوں میں جانے والے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس پر سی ٹی او راولپنڈی نے دیگر متعلقہ محکموں سے رابطہ کر کے سرکل آفیسر نیوٹان کو یہ ڈیوائیڈرز ہٹانے کا حکم دیا تا کہ چاندنی چوک سے سکستھ روڈ و دیگر ملحقہ علاقوں کی طرف جانے والی ٹریفک کے بہا کو یقینی بنایا جاسکے اور عوام کو ہر ممکن سہولت دی جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن