علم کے بغیر کسی قوم کی ترقی کرنا ناممکن ہے،حاجی ظفر اقبال 

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)علم کے بغیر کسی قوم کی ترقی کرنا ناممکن ہے نئی نسل کو جدید خطوط پر تعلیم دے کر ہی ہم دنیا کا تعلیمی میدان میں مقابلہ کر سکتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں چکری روڈ پر فیوچر فاونڈیشن سکول میں سائنسی نمائش کے انعقاد  کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ دینی کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم بھی از حد ضروری ہے نبی ؐ نے فرمایا علم حاصل کرو چاہے تمہیں چین تک جانا پڑے اور علم حاصل کرنا ہر مرد  عورت پر فرض کیا گیا ہے۔ہم سب کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کو بلا تفریق تعلیم سے روشناس کریں تا کہ یہ پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت بن سکیں اور وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں اپنا احسن کردار ادا کریں ۔

ای پیپر دی نیشن