مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،رانا تنویر حسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان  نے  بھی شرکت کی ،اجلاس میں ملک میں شوگر کے اسٹاک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آنے والے سیزن کے لیے گنے کی فصل کے تخمینے کا جائزہ لیا گیا، آنے والے کرشنگ سال میں چینی کے مجموعی اسٹاک کی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا گیا، بورڈ نے مقامی مارکیٹ میں چینی کی موجودہ قیمتوں پر اطمینان ظاہر کیا،  رانا تنویر حسین نے کہا کہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے،تمام شوگر ملیں 21 نومبر سے کرشنگ شروع کر دیں گی، 21 تاریخ تک کرشنگ نہ کرنے والی ملوں کے خلاف کارروائی ہوگی، کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کی جائینگے ۔

ای پیپر دی نیشن