اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق( ایچ آر سی پی)نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے خبیر پختونخوا کے ضلع کرم میں جاری قبائلی تصادم کی سنگین صورتحال پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کرتیہوئیکہاہے کہ انضمام کے بعد سابق قبائلی اضلاع میں جہاں وسائل ہیں وہیں پر مسائل ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ضلع کرم کی موجودہ صورتحال پر فوری طور پر ٹروتھ کمیشن قائم کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،سٹرکوں کی بندش کے باعث ادویات اور اشیائے خوردونوش کی شدید قلت ہو گئی ہے جسکی وجہ سے بے شمار اموات ہو رہی ہیں جن میں اب تک آٹھ بچے بھی شامل ہیں،حکومت کی طرف سے دہشتگردی ایکٹ تبدیلی کو مسترد کرتے ہیںاسے فوری طور پر واپس لیا جائے ۔