پا کستان پہاڑی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہا ،رومینہ خورشید

اسلام آباد(خبرنگار)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی اور گلیشیولوجیکل ریسرچ، محفوظ علاقوں کے انتظام، ماحولیاتی سیاحت اور پہاڑی برادریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہا ہے۔پاکستان طویل عرصے سے آب و ہوا سے پیدا ہونے والی آفات سے نبرد آزما ہے جس کی وجہ سے جان و مال کا کافی نقصان ہوا ہے۔ حالیہ برسوں میں ان واقعات کی تعدد اور شدت میں اضافہ ہوا ہے جو ہمیں ہمارے ملک پر گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات کی یاد دلاتا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ خطوں میں گلگت بلتستان بھی شامل ہے، جسے خاص طور پر خطرات کا سامنا ہے اور اس کے لیے فوری، مستقل مداخلت کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمارے قابل اعتماد بین الاقوامی شراکت داروں جیسے کہ اٹلی ہے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور EvK2CNR کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے "پاکستان میں 13,032 گلیشیئرز کی نئی انوینٹری: "گلیشیئرز اینڈ اسٹوڈنٹس" پروجیکٹ کے آغاز کے موقع پر وزیراعظم کے معاون نے اطالوی حکومت کے کردار اور تعاون کی تعریف کی۔

ای پیپر دی نیشن