اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد سے آکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ کے کنٹری ڈائریکٹر رؤف خان نے ملاقات کی ،کنٹری ڈائریکٹر رؤف خان کی بی آئی ایس پی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی، ملاقات میںاکسفورڈ پالیسی مینجمنٹ اور بی آئی ایس پی کے باہمی مشاورتی کام پر زور دیا گیا ،ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے صحت، تعلیم اور روزگار پر اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،روبینہ خالد نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے غریب افراد کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 14 اگست کو "سرسبز پاکستان، بینظیر پاکستان" کے نام سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا، 93 لاکھ مستحق خاندانوں کو شجر کاری مہم میں شامل کیا گیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحق خاندانوں کے لیے سکل ٹریننگ کا آغاز کر رہا ہے، ہماری قوم کا روشن مستقبل سکل ٹریننگ سے وابستہ ہے جو انہیں بہتر معیار زندگی فراہم کرسکتی ہے۔