الخدمت فانڈیشن کا پاکستان بھر میں بنو قابل پروگرام کا آغاز

Nov 08, 2024

راولپنڈی ( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) الخدمت فانڈیشن کی جانب سے نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ٹریننگ اور ہنر فراہم کرنے کیعزم کے تحت ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے پاکستان بھر میں بنو قابل پروگرام کا آغاز کر دیا گیا۔ پروگرام کا مقصد ملک بھر سے طلبا کو آئی ٹی سمیت مختلف کورسزکروانا،ملک سے بیروزگاری کے خاتمہ اورنوجوانوں کوپاورفل بناناہے۔لاہورکے مقامی ہوٹل میں منعقدہ میگا ایونٹ کے مہمانان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن، مرکزی صدرالخدمت فانڈیشن پروفیسرڈاکٹرحفیظ الرحمن نے خطاب کیا۔ سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایجوکیشن پروگرام الخدمت فانڈیشن سیدوقاص جعفری، چیئرمین بنوقابل پروگرام نویدعلی بیگ،ایگزیکٹوڈائریکٹربنوقابل پروگرام سلمان شیخ،ڈائریکٹر کوآرڈینیشن بنو قابل پروگرام محمد عمیرادریس، سینئر منیجرمیڈیاریلیشنز شعیب ہاشمی،صنان اکبر،سینئر صحافیوںسمیت مختلف یونیورسٹیزاورکالجزکے پروفیسرز، طلبہ وطالبات سمیت مختلف شعبوں سے منسلک نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمن نیخطاب کرتیہوئے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر غریب گھرانوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے ہم دوسال میں 10لاکھ نوجوانوں کوآئی ٹی سمیت دیگرکورسزکروانے کے بعد انھیں روزگارمیں معاونت فراہم کریں گے، نوجوان ملک وقوم کا سرمایہ ہیں ہم انھیں مواقع فراہم کریں گے۔ گزشتہ سال کے دوران بنو قابل پروگرام کے ذریعے 50ہزارسے زائد طلبہ و طالبات کومفت کورسز کروا چکے ہیں،ملک کے دیگر شہروں میں بھی جدید ٹریننگ سنٹرز بنائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ نوجوان تعلیم حاصل کریں اور آئی ٹی کورسز کرنے کے بعد دوسروں کو بھی سکھائیں،جتنی محنت ہمارے نوجوان ملک سے باہرجا کر کرتے ہیں اس کی آدھی محنت بھی پاکستان میں کریں تو انفرادی و ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی۔ انھوں نیکہاکہ بھارت کی آئی ٹی ایکسپورٹ پاکستان سے پچاس گنا زیادہ ہے، نوجوانوں کو مفت تعلیم دینے کیلئیہرممکن اقدامات  کریں گے، طلبہ و طالبات دن رات محنت کر کے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

مزیدخبریں