اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی وزیر بحری امورقیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ وزارت بحری امور نے اس سال 90ارب روپے منافع کمایا،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی عالمی رینکنگ 84سے 61ہوئی ہے،رواں ماہ نئی شپنگ پالیسی لارہے ہیں،نیشنل شپنگ کارپوریشن کے شیئرز میں 40 فیصد اضافہ ہوا،این ایس سی نئے جہاز خریدے گی،بحری آلودگی کنٹرول بورڈ کی کارکردگی پہلے سے بہت بہتر ہے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے یہاں اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری ٹائم سنگل ونڈو کے قیام سے بیرونی سرمایہ کاروں کا مزید اعتماد بڑھا ہے،میری ٹائم سیکٹرمیں ڈنمارک کے ساتھ جلد 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ طے پائے گا،یو اے ای کی کمپنی ابوظہبی پورٹس آئندہ تین سال میں 330 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی،بین الاقوامی کمپنی ہچیسن پورٹس 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لئے رضامند ہے،ایکواکلچرمنصوعات کی ایکسپورٹس پرتیزی سے کام کررہے ہیں،جلد ہی کراچی ڈاک لیبر بورڈ میں بھی اصلاحات لارہے ہیںقیصراحمد شیخ نے مزید کہا گوادرپورٹ پر ڈریجنگ کا نظام بہتری کی جانب گامزن ہے،بین الاقوامی بحری تنظیم کے قوانین کے مطابق شپ ری سائیکلنگ کررہے ہیں،پاکستان پہلی مرتبہ بین الاقوامی بحری تنظیم کے ہانگ کانگ کنونشن کا حصہ بنا ہے،انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کروانا ایک بڑا بریک تھرو تھا،بین الاقوامی بحری تنظیم کے سیکرٹری جنرل پہلی مرتبہ پاکستان آئے،گوادرپورٹ پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں،پورٹس کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جامع رپورٹ مرتب کررہے ہیں۔
میری ٹائم سنگل ونڈو کے قیام سے سرمایہ کاروںکا اعتماد بڑھا ،قیصر شیخ
Nov 08, 2024