اسلام آباد (خبرنگارخصوصی ) صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ کی سول سوسائیٹی کے ممبران کے ایک وفد نے قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے سیکریٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد میں سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام، عمرکوٹ سٹیزنز فورم، ڈسٹرکٹ ویمن گروپ عمرکوٹ، سندھ آبادی سنگت اور دیگر تنظیموں کی نمائندے شامل تھے اور اسلام کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب کی نمائندگی بھی موجود تھی۔ چیئرمین خورشید احمد ندیم نے مہمانوں کو گرمجوشی سے خوش آمدید کہا اور قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے والے کلیدی اقدامات پر خصوصاروشنی ڈالی۔ انہوں نے وفد کو سال 2023-24 کے لییاتھارٹی کی پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی۔ سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام کے مینیجر میر حسام آریسر اور دیگر مہمانوں نے اتھارٹی کی کاوشوں کی تعریف کی اور سیرت النبی ؐ کی تعلیمات کے تحت بین المذاہب ہم آہنگی کو بڑھانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں
سول سوسائٹی عمر کو ٹ کے وفد کی قومی رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی سیکریٹریٹ کا دورہ
Nov 08, 2024