جسٹس محسن اخترکیانی کافیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)وفاقی دارالحکومت کی انسداددہشتگردی عدالتوں کے انتظامی جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے گذشتہ روز فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کا دورہ کیا،جس کے دوران وہ انسداد دہشت گردی عدالتوں میں گئے،انتظامی جج جسٹس محسن اختر کیانی نے انسداد دہشت گردی 1 عدالت کے جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت اور اے ٹی سی 2 کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت بھی گئے،جسٹس محسن اختر کیانی نے احتساب عدالت 1،2 اور 3 کا بھی دورہ کیا،اس دوران جسٹس محسن اختر کیانی انسداد منشیات کی عدالت بھی گئے اور  انتطامات کا جائزہ لیا۔

ای پیپر دی نیشن