چیئرمین سی ڈی اے محمد علی کی زیر صدارت  پوٹھوہار ایونیو کا اجلاس

اسلام آباد:(وقائع نگار )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں پوٹھوہار ایونیو کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے سینئر افسران نے شرکت کی.اجلاس کو بتایا گیا کہ پوٹھوہار ایونیو پر تجاوزات کے خلاف آپریشن  میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اب تک 290 سے تجاوزات کو مسمار کیا جاچکا ہے. اس سلسلے میں انفورسمنٹ کی ٹیمیں پوٹھوہار ایوینو کی باقاعدہ نگرانی کو یقینی بنارہی ہیں. اجلاس میں پوٹھوہار ایونیو کے بیوٹفکیشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس کو بتایا گیا کہ پوٹھوہار ایوینو کی بیوٹفکیشن کے حوالے سے وسیع  پیمانے پر شجر کاری کا کام شروع کیا جاچکا ہے اور ابتک مقامی موسم سے مطابقت رکھنے والے 1,413 درخت لگائے جاچکے ہیں.چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پوٹھو ہار ایونیو پر روایتی تشہیری بورڈز کو تبدیل کرکے ڈیجیٹل بورڈز نصب کئے جائیں تاکہ ایونیو کی خوبصورتی میں مزید اضافے کو ممکن بنایا جاسکے. انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بورڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی اسی ایونیو کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش پر خرچ کی جائے گی

ای پیپر دی نیشن