اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )جناح میڈیکل کمپلیکس، جدید ترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے والا ایک پراجیکٹ ہے جو اسلام آباد میں صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس اہم منصوبے پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 120 ارب روپے ہے۔ اس کے ماسٹر پلان میں سینٹر آف ایکسیلنس، ڈائیگنوسٹک اینڈ ٹریٹمنٹ پوڈیم، طلباء کے لیے رہائشی سہولیات، اکیڈمک پوڈیم، اکیڈمک اور ریسرچ ٹاورز، فزیکل پلانٹ، گرڈ اسٹیشن، آڈیٹوریم، مسجد، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ایک ہوٹل شامل ہیں جو طبی سیاحت اور مریضوں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چوہدری نے اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار، سیکرٹری صحت، چیف ہیلتھ، ڈی سی ہیلتھ، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر افسران اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران پروفیسر احسن اقبال نے منصوبے کو تین سالہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے قابل عملہ اور مستند کنٹریکٹرز کے لیے بہترین انتخابی عمل کو یقینی بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا تاکہ منصوبے کی کامیاب تکمیل ممکن ہو سکے۔منصوبے کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے وزیرِ منصوبہ بندی نے ہدایت دی کہ اس منصوبے کو انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) ماڈ کے تحت مکمل کیا جائے،۔حکومت نے اس منصوبے کے لیے مالی سال 2024-2025 کے دوران پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت 5 ارب روپے مختص کیے ہیں۔ اس کے علاوہ سی ڈی اے نے سیکٹر ایچ-16 میں 200 کنال زمین اس منصوبے کے لیے مختص کی ہے۔پروفیسر احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں اس منصوبے کی مرکزی حصے میں تعمیر، ایئرپورٹ اور قومی شاہراہوں کے قریب ہونے کی بدولت، اسے علاقائی اور بین الاقوامی طبی سیاحت کے مرکز کے طور پر فروغ دے گا۔ اس منصوبے کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جو وزیرِ اعظم کی جانب سے دی گئی ٹائم لائنز اور اہداف کو یقینی بنائے گی۔پروفیسر احسن اقبال نے مزید کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کو گرین ڈیزائن اصولوں کے تحت تعمیر کیا جائے