ٹرمپ کا انتخابی مہم کی خاتون مینیجر کو وائٹ ہاؤس چیف لگانے کا فیصلہ

صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بڑی تقرری کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کی مینیجر اور ان کی جیت  میں اہم کردار ادا کرنے والی سوزن وائلز کو وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 67 سالہ سوزن وائلز  پہلی خاتون ہوں گی جنہیں وائٹ ہاؤس میں چیف آف اسٹاف بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف کی پوسٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ یہ عہدہ صدر کی انتظامیہ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔چیف آف اسٹاف، وائٹ ہاؤس کی  انتظامیہ کو منظم انداز میں کام کروانے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور ان کی نگرانی کرتا ہے۔ چیف آف اسٹاف امریکی صدر  کی مصروفیات کا شیڈول بھی طے کرتا ہے اور دیگر حکومتی اور انتظامی اداروں سے رابطہ کروانے والے کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن