حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کی مزید چینی برآمد کرنےکے مطالبے کو مسترد کردیا۔حکومت نے 21 نومبر تک گنے کی کرشنگ نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی کا بھی فیصلہ کیا ہے، شوگر ملز کاشتکاروں کی تمام ادائیگیاں کرشنگ سیزن شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں گی اور جو ملز کاشتکاروں کے واجبات ادا نہیں کریں گی ان سے برآمد کی پہلے دی گئی اجازت واپس لے لی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی تھی شوگر ایڈوائزری بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا کیو نکہ پہلے دی گئی 7 لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت میں سے ابھی تک صرف 2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی ہے۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا مزید چینی برآمد کرنےکا مطالبہ مسترد
Nov 08, 2024 | 11:39