اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کے انخلا کے لیے ایک اور حکم جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم جمعرات کے روز جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ سے اپنے بچے کچھے گھروں اور پناہ گزین کیمپوں سے نکل کر کسی اور جگہ جا بسیں۔اسرائیلی فوج نے اس کی وجہ یہ بیان کی ہے کہ شمالی غزہ سے حماس کے مزاحمت کار اب بھی اسرائیل پر راکٹ فائر کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ' ایکس ' پر کہنا ہے کہ وہ خبر دار کر رہی ہے کہ شمالی غزہ جنگی میدان ہو گا۔ اس لیے اپنے بچاؤ کے لیے جنوبی غزہ کی طرف چلے جائیں۔ 'اسرائیلی فوج کی طرف سے اس موقع پر ' ایکس' پر شمالی مغربی غزہ کا ایک نقشہ بھی جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے شمالی غزہ میں اسرائیل نے پچھلے اکتوبر سے ایک نئی جنگی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔ جہاں اس سے پہلے بھی بد ترین بمباری اور علاقائی محاصرے کو لمبے عرصے سے جاری رکھا گیا تھا۔ اب اکتوبر 2024 سے ایک بار پھر اس علاقے میں تازہ دم اسرائیلی فوج سے جنگی یلغار جاری ہے۔
شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک بار پھر نقل مکانی کا سامنا
Nov 08, 2024 | 12:26