سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پر جنوری 2025 سے پابندی لگانے کا اعلان کردیاگیا۔سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ۔پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی پر 1 ہزار ڈالر سے زائد کا جرمانہ ہوگا،ہوائی جہاز اور سفارت خانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں عبادت گاہوں میں مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی، صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریح اور اشتہارات کیلئے بھی اس کی اجازت ہوگی۔سوئٹزرلینڈ میں برقعہ پر پابندی کا اعلان 2021 میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔
مسلم خواتین پر عوامی مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی لگا دی
Nov 08, 2024 | 12:43