یورپ ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی امریکہ کے حوالے نہیں کر سکتا : فرانسیسی صدر

Nov 08, 2024 | 12:50

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے کہا ہے کہ براعظم یورپ کو اپنی سلامتی کے حوالے سے امریکہ سے آزادی پر زور دینے کی کوشش کرنی چاہیے اور اپنے مفادات کا تحفظ کرنے کے لیے خود کوشش کرنی چاہیے۔ تاکہ جیو پولیٹکل مخالفین سے اپنے مفادات کا دفاع کر سکے۔میکروں کے یہ خیالات جمعرات کے روز اس وقت سامنے آئے ہیں جب وہ امریکہ میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے بعد جمعرات کے روز یورپی رہنماؤں سے گفتگو کر رہے تھے۔واضح رہے فرانس اور جرمنی کے وزرائے دفاع نے اسی پس منظر میں بدھ کے روز پیرڈ میں ہنگامی طور پر ملاقات کی اور یورپ کے لیے ممکنہ منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ اب یورپی لیڈروں نے جمعرات کے روز اسی بارے میں سر جوڑ لیے ہیں۔صدر میکروں نے کہا ' ہمیں لازما ہمیشہ کے لیے اپنی سلامتی کے امور امریکہ کے حوالے نہیں کرنے چاہییں۔' ان کا مزید کہنا تھا ' صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ آجانے کا مطلب ہے کہ وہ اپنے عوام اور امریکی مفادات کا ہی تحفظ کریں گے۔ 'انہوں نے یہ تمہید باندھنے کے بعد یورپی رہنماؤں سے دریافت کیا ' ہم اپنے یورپی عوام کے مفادات کے دفاع کے لیےخود کو تیارسمجھتے ہیں؟.ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر میکروں نے مزید کہا یوکرین کا روس کے خلاف جنگ جیتنا یورپ کے بہترین مفاد میں ہے۔ ہمارا مفاد یہ ہے کہ روس کسی صورت نہ جیتے۔'

مزیدخبریں