جی ایچ کیوحملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم آج بھی عائد نہ ہو سکی

 جی ایچ کیو حملہ کیس میںبانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی،وکلاءنے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دئیے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی پی ٹی آئی سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے۔فرد جرم سے بچنے کیلئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جبکہ فرد جرم کیلئے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔ وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے۔وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو چالان کی نقول فراہم کر دیں تھیںتاہم بانی پی ٹی آئی کا صحت جرم سے انکار کیا تھا۔بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم 8 نومبر کو عائد کی جائے گی۔بانی پی ٹی آئی کو نقول فراہمی کیلئے انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل آئے تھے۔ عمران خان کا کہنا تھاکہ میرا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ میں تو گرفتار تھا۔دوسری جانب، شاہ محمود قریشی کو لاہور جیل ہونے کے باعث چالان کی نقول تقسیم نہ ہو سکیں جبکہ دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں چالان کی نقول تقسیم کروائی جائیںگی۔جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 سنگین دفعات عائد کی گئی تھیں۔  قبل بتایاگیاتھا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران ودیگرپی ٹی آئی رہنماﺅں پر فرد جرم عائدکرنے کیلئے 19تاریخ مقرر کی گئی تھی ۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9مئی مقدمے کی سماعت کی تھی۔پی ٹی آئی رہنماءشیریں مزاری ،صداقت عباسی ،امجد نیازی ،عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔عدالت کا جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے فیصلہ،نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کر دی گئیں تھیں۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اورپی ٹی آئی رہنماءشاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں۔عدالت نے غیر حاضر31ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

"پردہء سفاک"

ربِ کل جہاں نے نے جب  یہ کائینات تخلیق فرمائی تو ہر شئے نے رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنے خالق مالک کل کائنات کی ...