پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں محمد رضوان نے چھ کیچ کیے، رضوان اگر ایڈم زیمپا کا کیچ نہ گراتے تو ورلڈ ریکارڈ بناسکتے تھے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد ، کوئنٹن ڈی کک اور میتھیو کراس بھی ایک میچ میں چھ کیچ کرچکے ہیں۔محمد رضوان آخر میں 7 کیچز بھی مکمل کرسکتے تھے لیکن انہوں نے 34 ویں اوور میں نسیم شاہ کی گیند پر ایڈم زمپا کا آسان کیچ ڈراپ کردیا۔ لیجنڈری آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے ایک ون ڈے اننگز میں سب سے زیادہ بار چھ کیچ پکڑے ، ان کے نام اس طرح کی 4 اینٹریز ہیں۔ واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اس سے قبل پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایک میچ میں 6 کیچز، رضوان نے ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا
Nov 08, 2024 | 13:03