پاکستان کے سب لیڈرز باہر ہیں کیونکہ یہاں سموگ ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب لیڈرز باہر ہیں کیونکہ یہاں سموگ ہے، ساری قیادت ملک کو سموگ میں چھوڑ گئی ہے،جب اللہ کو منظور ہوگا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوگی،پہلے ہی آپ کو کہتا تھا ٹرمپ جیتے گا،انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ40 دن کا چلہ کاٹا ساری زندگی اس کا افسوس رہے گا۔ یہ خود سموگ میں نہیں رہنا چاہتے۔ لوگ خاموش ضرور ہیں لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی عوام میں جگہ نہیں بنا سکی۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی جگہ بنائی ہے۔ انہوں نے خود کو اپ گریڈ کیا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیاست میں اپنا گڑھا خود کھودا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں نہ کوئی آئین ہے نہ قانون نہ جمہوریت نہ سیاسی ماحول ہے۔ یہ بانی پی ٹی آئی کو جتنا مرضی غیر مقبول کرنے کی کوشش کر لیں وہ عوام میں مقبول لیڈر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے ان سے حالات سنبھل رہے ہیں۔آئی ایم ایف کا دیا گیا ہدف ان سے پورا نہیں ہورہا۔آئی ایم ایف والے آرہے ہیں۔ انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں ہیں ۔ان کی ساری توجہ اپنی مرضی کے بل پاس کروانے پر ہے۔سکولوں میں بچوں کے داخلے کم ہوگئے ہیں۔ والدین کے پاس داخلہ فیسوںکو جمع کرانے کے پیسے نہیںہیں۔ پنجاب حکومت کو کہوں گا سکولوں کے بچوں کی داخلہ فیس معاف کر دی جائے۔ سیاست ضرور کرتا ہوں، 40 دن کا چلہ گزرا ،ساری زندگی افسوس رہے گا۔گفتگو کے دوران سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر غریبوں کیلئے عام معافی کا اعلان کریں۔ 90 فیصد لوگ بے گناہ ہیں۔ ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر تک نہیں ملا۔ آج سردار رازق نے جج صاحب کے سامنے میرا کیس لڑا ہے، 94 گواہوں میں کسی نے مجھے 9 مئی کو نہیں دیکھا۔ میرے اوپرسارے بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں ۔خیال رہے کہ چند روز قبل بھی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے۔ 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی تھی باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے۔ یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا، 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، 27 ویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن