جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی 4  مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور چاروں مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔عدالت نے مسلم لیگ (ن) کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔

ای پیپر دی نیشن