پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

Nov 08, 2024 | 14:56

پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں حارث روف کی تباہ کن بولنگ اور صائم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 9وکٹوں سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 137 رنز پر ہوا جب صائم ایوب 82 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ قبل ازیں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار بیٹنگ رہی۔ دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کو جیت کیلئے کینگروز کی جانب سے 164 رنز کا ہدف دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریسر مک گرج اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کی بدولت پویلین بھیج دیا، جیک فریسر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔تیسرے نمبر پر آؤٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار ہوئے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔ادھر اسٹیو اسمتھ 35، آرون ہارڈی 13، گلین میکسویل 16، پیٹ کمنز 13، ایڈم زمپا 18، مچل اسٹارک ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے۔حارث رؤف نے اپنی تباہ کن بولنگ سے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔خیال رہے پاکستان نے ٹاس جیت پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ سے قبل محمد رضوان کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے، ہم نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔یاد رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرایا تھا۔

مزیدخبریں