حکومت نے 'بجلی سہولت پیکیج' کا اعلان کردیا

پاور ڈویژن نے صارفین کے لیے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کردیا ہے۔وزیرتوانائی اویس لغاری کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف ملے گا، ملک بھر میں بجلی 26 روپے فی یونٹ دی جائے گی۔حکومت کا سردیوں میں عوام کیلیے ریلیف پیکج ،گیس کی جگہ بجلی استعمال کرنے کو ترجیح،سردیوں میں اضافی بجلی استعمال کرنے والوں کا ریٹ صرف 26 روپے فی یونٹ ہو گا.وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے "بجلی سہولت پروگرام" کی منظوری دے دی.اویس لغاری کا کہنا ہے کہ صارفین گزشتہ سال سے زیادہ بجلی استعمال کریں اور پیسے بچائیں۔پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر 26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا. پیکیج موسم سرما کے 3 ماہ دسمبر 2024 سے فروری2025 کے لیے ہوگا۔وزیراعظم نے پاور ڈویژن کے ’بجلی سہولت پیکج‘ کی منظوری دے دی ہے۔صنعتی صارفین کو 5 روپے 72پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن

"پردہء سفاک"

ربِ کل جہاں نے نے جب  یہ کائینات تخلیق فرمائی تو ہر شئے نے رب کی بارگاہ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنے خالق مالک کل کائنات کی ...