پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کر گیا، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نئی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 771 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 291 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر مجموعی طور پر 445 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔243 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 146 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 68 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں 28 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے. مارکیٹ کی بلند ترین سطح 93,514 جبکہ کم ترین سطح 92,566 پوائنٹس رہی۔

ای پیپر دی نیشن