پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن ریکارڈ سطح پر ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، انڈیکس کاروباری دن میں پہلی بار 93 ہزار ہوا اور کاروبارکا اختتام 771 پوائنٹس اضافے سے 93 ہزار 291 پر کیا ہے۔ 

100 انڈیکس نے کاروباری دن میں اپنی نئی بلند ترین سطح 93 ہزار 514 بنائی ہے۔ 

حصص بازار میں آج 76 کروڑ 32 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد رہی، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 101 ارب روپے بڑھ کر 11 ہزار 977 ارب روپے ہے

ای پیپر دی نیشن