آٹھ اکتوبر دو ہزارپانچ کے زلزلے میں مارگلہ ٹاور منہدم ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں آج صبح اسلام آباد میں ایک دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

دعائیہ تقریب کا آغاز آج صبح آٹھ بج کر باون منٹ پر سائرن بجا کر کیا گیا۔ تقریب میں اسلام آباد بوائز سکاوٹس اور پرسٹن یونیورسٹی کے اساتذہ اورطلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادگارپرپھول رکھے۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین میں سے کوئی بھی اس تقریب میں شریک نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ مارگلہ ٹاورز کے منہدم ہونے سے اٹھہتر افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن