مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ہے۔

Oct 08, 2010 | 06:48

سفیر یاؤ جنگ
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کشتواڑ کے علاقے کشوان میں بھارتی فوجیوں نے بیس سالہ نوجوان طارق حسین کو شہید کردیا ہے۔ ادھر کل گام میں ہم پتھری روڈ سے ساجدہ نامی خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کشمیر چھوڑ دو تحریک کے تحت ہڑتالوں اور مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سرینگر، شوپیاں اور بارہمولہ میں فورسز نے پُرامن مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، جس سے بیس سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ قابض انتظامیہ نے سری نگر سمیت وادی کے مختلف شہروں میں کرفیو اور پابندیاں عائد کردی ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بیشتر علاقوں میں کاروباری و تجارتی مراکز، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند بھی بند ہیں۔ ادھر چھبیس روز سے سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنماؤں کی نظر بندی پرعوام سراپا احتجاج ہیں۔
مزیدخبریں