ڈینگی کے موثرعلاج کےلئے ڈاکٹروں ، نرسوں اور تیکنیکی عملے کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھیجا جارہا ہے۔ وزیراعلٰی پنجاب

Oct 08, 2011 | 12:28

سفیر یاؤ جنگ
لاہور میں ڈینگی کے خاتمے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے تدارک کے لئے جامع پالیس وضع کی جارہی ہےاور تمام متعلقہ پہلومدنظر رکھتے ہوئے ٹائروں کے کاروبار کے لئے لائحہ عمل ترتیب دے دیا ہے جسے جلد نافذ کردیاجائےگا۔ انہوں نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کوشہر بھرکے قبرستانوں میں نومبر تک سپرے اورفوگنگ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کو صوبے کی مستقل سرگرمی بنایاجائے اور تعلیمی اداروں میں ڈینگی سے آگہی کے لئے زیادہ سے زیادہ سیمینار منعقد کرائے جائیں۔ اجلاس میں صوبے میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال، وائرس کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات اور صفائی مہم کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، جبکہ متعلقہ سیکرٹریز نے بریفنگ بھی دی۔
مزیدخبریں