لاہورکےعلاقے بوہڑوالا چوک میں ہونےوالے مظاہرے میں شرکا ء نے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی جس سےٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین نےاس موقع پرحکومت او ریلوے انتظامیہ کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ماہ گزرنےکےباوجود محکمہ کی طرف سے انہیں تنخواہ نہیں ملی جبکہ عدام ادائیگی کے باعث گیس کنکشن بھی منقطع ہوگئے ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں سے کٹوتی کے باوجودمحکمہ گیس کو ادائیگی نہیں کی جاتی جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ وسیع کردیا جائے گا۔