”کراچی“ سپریم کورٹ کے فیصلے پر آئین و قانون کے مطابق عمل کریں گے: قمر کائرہ

لاہور (خبر نگار) سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ عدالتوں کے فیصلے کو ہمیشہ تسلیم کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ ”نوائے وقت“ سے بات چیت کرتے ہوئے قمر کائرہ نے کہا کہ کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اس کی اصل روح اور آئین و قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نو گو ایریاز اور بھتہ خوری کے خلاف پہلے ہی کارروائی کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن