اٹلی : امدادی سامان لے کر کشتی غزہ کے لئے روانہ ہو گئی

روم (آن لائن) اٹلی سے انسانی بنیادوں پر سامان لے کر کشتی اسرائیلی کی جانب سے ناکہ بند غزہ کے لئے روانہ ہو گئی جسے بندر گاہ پر درجنوں افرادنے الوداع کیا۔ بحری جہاز اٹلی کی بندرگاہ نیپلز سے غزہ کے لئے روانہ ہوا۔یہ امن مشن فلسطین نواز اتحاد کی طرف سے منظم کیا گیا ہے۔ 53 میٹر لمبی کشتی پر فلسطینی شہریوں کے لیے جان بچانے والی ادویات ،رضا کار اورسامان موجود ہے۔ کشی دو ہفتے کا سفر طے کر کے غزہ کی بندرگاہ پر پہنچے گی۔دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اسرائیلی نیوی کا سی بورن غزہ کی پٹی پر پہنچا دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...