راجہ پرویز متوقع توہین عدالت کارروائی سے پہلے ہی استعفےٰ دیدیں گے ، ذرائع

Oct 08, 2012

لاہور (آن لائن) پیپلزپارٹی نے سوئس حکام کو خط لکھنے کے مسئلے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو توہین عدالت کیس سے بچانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے تحت خط نہ لکھنے یا تاخیری حربہ اختیار کرنے کی صورت میں وزیراعظم متوقع توہین عدالت کی کارروائی سے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے اور ان کی جگہ نیا وزیراعظم لایا جائے گا جو نئے سرے سے سوئس حکام کو خط لکھنے کی کارروائی کاحصہ بن سکے گا، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اس مسئلے پر حکومت میں شامل اتحادیوں سے مشاورت بھی کرلی ہے، ذرائع نے نئے وزیراعظم کیلئے صدر مملکت آصف زرداری کی سابق پولیٹکل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی رخسانہ بنگش کا امکان ظاہر کیا۔

مزیدخبریں