اسلام آباد + لندن (اے ایف پی + آئی این پی) امریکہ نے اسلام آباد میں اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر شہر میں سفر کے وقت محتاط رہیں امریکی سفارتخانہ کی ویب سائٹ پر پیغام میں امریکیوں سے کہا گیا ہے کہ ریڈ زون ایریا اور دوسرے مقامات پرسفر میں احتیاط برتیں۔ دوسری جانب برطانوی حکومت نے دہشت گردی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو امن مارچ کے ساتھ وزیرستان نہ جانے کی ہدایت کی ۔ برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فاٹا خطرناک علاقہ ہے جہاں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے۔ جنوبی وزیرستان میں خود کش حملہ آوروں کی منصوبہ بندی امن مارچ ہے جس کا ہدف قبائلی علاقہ فاٹا ہے۔ برطانوی حکام کی جانب سے سفری ہدایت نامہ پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ وارننگ کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ تحریک طالبان پاکستان نے نو خودکش بمباروں کو ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں، پشاور، کوہاٹ اور وزیرستان میں کارروائی کے لئے تیار کر رکھا ہے۔
پاکستان میں امریکی وبرطانوی شہریوں کو سفر میں احتیاط برتنے کی ہدایت
Oct 08, 2012