لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری زوار بہادر نے کہا ہے کہ 57 اسلامی ممالک کے سربراہ اور عوام مل کر امریکی اشیاءکا بائیکاٹ کردیں اور امریکہ سے اپنے تعلقات منقطع کرلیں تو صرف چند روز میں امریکہ نہ صرف گستاخ پادری کو گرفتار کرلے گا بلکہ رسو ل اللہ کی ناموس سمیت تمام برگزیدہ ہستیوں کی شان میں گستاخی کا عالمی قانون بھی بن جائے گا۔ جب تک امریکی پادری اور اس کے ساتھیوں کوسزائے موت نہیں دی جا تی ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے لبیک یارسول اللہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا چند غیور اسلامی سربراہان کے امریکی گستاخانہ فلم کی مذمت اور رسول اللہ سے اپنی محبت کے اظہار سے مسلمان اُمت کے جذبے کو تقویت دی ہے۔ امریکی حکومت اس مسئلہ کو حل کرے بصورت دیگر امن عالم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
گستاخانہ فلم، امریکہ نے مسئلہ فوری حل نہ کیا تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائےگا
Oct 08, 2012