لندن(آن لائن) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پندرہ دسمبر کو لاس اینجلس کے رِنگ میں اتریں گے۔ امریکا کے ناقابل شکست کارلوس مولینا کے خلاف عامر خان کی فائٹ نے باکسنگ حلقوں میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر ان دنوں تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیمونٹ پیٹرسن اور پھر ڈینی گارشیا سے شکست کے بعد اب وہ نئے کوچ کے ساتھ اِن ایکشن ہوں گے۔ عامر خان نے مسلسل دو ناکامیوں کے بعد فریڈی روچ کو کوچنگ سے چھٹی کرا دی تھی۔ اب وہ نئے ٹرینر ہنٹر کے زیر نگرانی تربیت کر رہے ہیں اور جیت کے لیے پ±رعزم ہیں۔
باکسر عامر خان 15 دسمبر کو کارلوس مولینا کا مقابلہ کرینگے
Oct 08, 2012