اسلام آباد (اے پی پی) مشروم کی بین الاقوامی پیداوار میں 1.5ملین ٹن سالانہ ہے۔ پاکستان سالانہ 90ٹن مشروم یورپی ممالک کو برآمد کرتا ہے۔ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے سائینس دان ڈاکٹر محمد ندیم نے کہا کہ مشروم کے 100پودوں سے ایک ہفتہ کے دوران 120کلو گرام کی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے جس کی فروخت سے ہفتہ میں 18ہزار جبکہ ماہانہ 72ہزار روپے کی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200مربع فٹ کے رقبہ پر مشروم کی کاشت کاری سے 800 پاﺅنڈ پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ یورپی ممالک میں مشروم کی قیمت فروخت 6ڈالر فی پاﺅنڈ ہے ۔ اور 200مربع فٹ رقبہ سے سالانہ 5ہزار پاﺅنڈ کی پیداوار حاصل کر کے 30ہزار ڈالر تک کی آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشروم کی بعض اقسام کھانے کے قابل نہیں ہوتیں۔ اس لیے مشروم کی کاشت کاری کے حوالے سے زرعی ماہرین کی مشاورت انتہائی ضروری ہے ۔