لاہور بورڈ کے متنازعہ نتائج، متاثرین کا ذمہ داروں کو عدالت لیجانے کا فیصلہ

Oct 08, 2012

اپنے نمائندہ سے

لاہور (اپنے نمائندے سے) صوبائی دارالحکومت کے متعدد کالجوں کے سربراہان سمیت سینکڑوں متاثرہ امیدواروں کے والدین نے لاہور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے متنازعہ رزلٹ جس میں متاثرہ امیدواران جنہیں حاضر ہونے کے باوجود غیر حاضر قرار دیا گیا ہے، نے عدالت سے ریلیف لینے کے ساتھ ساتھ متعلقہ امیدواران کو عدالت میں لیجانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے بورڈ پر الزام عائد کیا ہے کہ بورڈ کے حکام مسلسل غلط بیانی سے کام لیکر اپنی روائتی غلطیوں سے بری الذمہ ہو رہے ہیں۔ طلبہ کے والدین نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے بچوں کا سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اور محکمہ تعلیم سمیت بورڈ کا عملہ اپنے سفارشی عزیزوں جن کو تجربہ نہیں ہے امتحانی سنٹرز میں بغیر کسی مناسب ٹریننگ کے تعینات کر دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ خرابی آرہی ہے جبکہ بورڈ حکام کا م¶قف ہے کہ ہم قوانین کے مطابق جوابی کاپیوں کی پڑتال کروا رہے ہیں اور کسی بھی امیدوار کو نظرانداز نہیں کیا گیا اور کسی بھی امیدوار کا نتیجہ لیٹر آن نہیں ہے۔

مزیدخبریں