لاہور (اپنے نمائندے سے) ایل ڈی اے کے محکمہ نے بے قاعدگیوں اور روزمرہ کے ہر کام کے لئے سرعام رشوت وصول کرنے کے باعث پنجاب کے دیگر سرکاری محکموں پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق محکمہ کے بااختیار افسروں نے ذاتی پسندوناپسند کے تحت محکمانہ پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے محکمہ کے کئی اچھی شہرت والے افسروں کا بھی استحاصل کیا ہے جس کی وجہ سے قواعدوضوابط سے ہٹ کر تعینات ہونے والوں نے مان مانیاں کرتے ہوئے سرعام رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور کرپٹ پٹواری مافیا ایل ڈی اے کے حکام کی آشیرباد کے باعث روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے اکٹھے کرکے اوپر تک حصہ دے رہا ہے جس کی وجہ سے محکمہ دھڑلے سے کرپشن میں ملوث ہے اور ہر جانے والے شہری کو جائز سے جائز کام کے لئے نذرانہ نہ ملنے پر چکر لگوائے جا رہے ہیں جس پر وہ تعاون کرنے پر آمادہ ہو جاتا ہے متاثرین نے چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیراعلی پنجاب سے ایل ڈی اے میں ماہانہ کروڑوں روپے کی کرپشن پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔