نجی زندگی میں مداخلت پسند نہ آئی آکٹوپس نے اپنی فلم بنانے والے آلات توڑ ڈالے

کیپ ٹاﺅن (نوائے وقت نیوز) اپنی پرائیویسی میں دخل اندازی صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ آکٹوپس کو بھی ناپسند ہے اسی لئے جنوبی افریقہ کے ایک آکٹوپس نے تحقیق کیلئے لگائے گئے زیرآب آلات اپنے قبضے میں لے لئے۔ کیپ ٹاﺅن کے ساحل پر سائنسدانوں نے جب معلومات کے حصول کیلئے سمندر میں کچھ آلات نصب کئے تو نازک مزاج آکٹوپس کو یہ حرکت کچھ پسند نہ آئی۔ تیرتے تیرتے یہ آکٹوپس نصب شدہ آلات تک پہنچا او کچھ ہی منٹوں میں اسے توڑ کر الگ کر ڈالا او سائنسدانوں کیلئے صرف اکیلی زنجیر ہی لٹکتی رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن