خاصہ دار فورس کے مطابق خیبر ایجنسی میں بائی پاس روڈ پر جمرود بازارکے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے زورداردھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ واضح رہے کہ بائی پاس روڈ کے ذریعے نیٹو کنٹینرزگزرتے ہیں۔ دوسری جانب وادی تیراہ میں شدت پسندوں اور امن لشکر کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں امن لشکرکا ایک رضا کار جاں بحق اور چارزخمی ہوگئے۔ زخمی ہونیوالے رضا کاروں کو علاج کے لئے لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔