سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاھورنے شہرمیں قربانی کے جانوروں کی خریداری کےلیےچھ مراکزقائم کردیے۔ قربانی کےجانورتمام ٹیکسوں بشمول انٹری وسیل فیس سےمستثنیٰ ہوں گے۔

Oct 08, 2012 | 14:54

عیدالاضحیٰ کےموقع پرشہرکوصاف ستھرا رکھنے کے لیےضلعی حکومت نےفیصلہ کیاہےکہ جانوروں کی خریدوفروخت مخصوص کردہ مراکزپرہوگی۔ضلعی حکومت قربانی کےجانوروں کی خریدوفروخت کے لیے جوچھ مراکزقائم کیےہیں ان میں سگیاں پل،شاہ پورکانجراں ملتان روڑ،ایل ڈی اےایونیوون،قائداعظم انٹرچینج جی ٹی روڈ،برکی روڈکلاز ماڑی نزدگرین سٹی جبکہ چائنہ سکیم کانام بھی شامل ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کےفیصلےکے قربانی کےجانورتمام ٹیکسوں بشمول انٹری وسیل فیس سےمستثنی ہوں گے ۔ ضلعی حکومت نےخریداروں کوتنبیہ کی ہےکہ وہ مخصوص کردہ مراکزکےعلاوہ شہرمیں کہیں سےبھی جانوروں کی خریدوفروخت نہ کریں بصورت دیگران کےخلاف دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔

مزیدخبریں