انٹربینک مارکیٹ میں آج ڈالر مزید گیارہ پیسے بڑھ کر پچانوے روپے چون پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور آج بھی انٹر بینک میں امریکی ڈالر پچانوے روپے چون پیسے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے۔ انٹربینک میں بھی ایک ڈالرپچانوے روپے چالیس پیسے کی سطح پرفروخت ہورہا ہے۔ فاریکس ڈیلرزکا کہنا ہے کہ حج کے موقع پرڈالرکی طلب میں سیزنل اضافہ ، اور خام تیل درآمدی ادائیگیوں میں اضافے کی وجہ سے روپے کی قدر پریشر کا شکار ہے۔ فاریکس ڈیلرزکے مطابق درآمد کنندگان مستقبل میں ڈالرکی طلب میں متوقع اضافے کے پیش نظربھی ڈالرکی فارورڈ بکنگ کرا رہے ہیں جس کی وجہ سے روپے کی قدرمیں استحکام نہیں آرہا۔ دوسری جانب ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں کمی اورآئی ایم ایف کو ادائیگیوں کے باعث بھی ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گر رہے ہیں اور روپیہ  ڈالر کے مقابلے میں پریشر کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن