ریسکیوون ون ٹوٹوکے زیراہتمام یہ ریلی مسلم ٹاؤن سے گلبرگ تک نکالی گئی، ریلی میں ریسکیواہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ڈی جی ریسکیورضوان نصیرنے کہا کہ ادارے کے قیام سے اب تک پندرہ لاکھ افراد کوہنگامی حالات میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔ ضرورت اس امرکی ہے کہ عمارتیں تعمیرکرتے ہوئے ہنگامی اخراج کے راستے لازمی رکھے جائیں تاکہ انسانی جانیں محفوظ رہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بھی آفات سے نمٹنے کے لیے موثرحکمت عملی تیارکرے۔ ہمیں آج عہد کرناہوگا کہ ہم ایسے اقدامات کریں جس سے آفات کی صورت میں نقصان کوکم سے کم کیا جائے۔