لیبیا کے نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم دوسری مرتبہ بھی نئی کابینہ بنانے کے لیے پارلیمان کی منظوری حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ جس کے باعث انہیں وزیراعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مصطفى ابو شاقور لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمرقذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد لیبیا کے پہلے وزیرِاعظم منتخب ہوئے تھے۔ مصطفىٰ ابوشاقورنے تازہ تجویزمیں ہنگامی حکومت قائم کرنے کے لیے کہا تھا جو دس وزراء پر مشتمل ہو۔ جنرل نیشنل کانگریس نے اس تجویزکے خلاف چوالیس کے مقابلے میں ایک سو پچیس ووٹ ڈالے۔
لیبیا کی نیشنل کانگریس نے نو منتخب وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
Oct 08, 2012 | 22:15