لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے ملتان سے سندر انڈسٹریل اسٹیٹ تک جانے والی لنک روڈ کی ازسرنو تعمیر کی منظوری دیدی ہے۔ اس امر کا اعلان انہوں نے پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویر کی قیادت میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔